Sahih Muslim — Hadith 2101
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ فَقَالَ لَهَا أَرَدْتِ الْحَجَّ قَالَتْ وَاللَّهِ مَا أَجِدُنِي إِلَّا وَجِعَةً فَقَالَ لَهَا حُجِّي وَاشْتَرِطِي وَقُولِي اللَّهُمَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي وَکَانَتْ تَحْتَ الْمِقْدَادِ
ابوکریب، محمد بن علاء ہمدانی، ابواسامہ، ہشام، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ضباعہ بنت زیبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تشریف لائے تو ان سے فرمایا کہ کیا تو نے حج کا ارادہ کیا ہے؟ حضرت ضباعہ نے عرض کیا اللہ کی قسم! مجھے درد کی تکلیف ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ضباعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ تو حج کر اور یہ شرط لگا اور کہہ اے اللہ میرے حج کے احرام کا کھولنا اس جگہ ہوگا جس جگہ تو مجھے روک دے گا اور حضرت صباعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مقداد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نکاح میں تھیں
A'isha (Allah be pleased with her) reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) went (into the house of) Duba'a bint Zubair and said to her: Did you intend to perform Hajj? She said: By Allah, (I intend to do so) but I often remain ill, whereupon he (the Holy Prophet) said to her: Perform Hajj but with condition, and say: O Allah, I shall be free from Ihram where you detain me. And she (Duba'a) was the wife of Miqdad.