TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 6727 · Book on Holding Firmly to the Book and Sunnah

Sahih BukhariHadith 6727

Narrated by Anas bin Malik

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ الْغَدَ حِينَ بَايَعَ الْمُسْلِمُونَ أَبَا بَکْرٍ وَاسْتَوَی عَلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشَهَّدَ قَبْلَ أَبِي بَکْرٍ فَقَالَ أَمَّا بَعْدُ فَاخْتَارَ اللَّهُ لِرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي عِنْدَهُ عَلَی الَّذِي عِنْدَکُمْ وَهَذَا الْکِتَابُ الَّذِي هَدَی اللَّهُ بِهِ رَسُولَکُمْ فَخُذُوا بِهِ تَهْتَدُوا وَإِنَّمَا هَدَی اللَّهُ بِهِ رَسُولَهُ

یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں جس دن مسلمانوں نے حضرت ابوبکر کی بیعت کی اس کے دوسرے دن حضرت عمر سے سنا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منبر پر بیٹھے اور حضرت ابوبکر سے پہلے خطبہ پڑھا اور کہا کہ اما بعد، اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اس چیز کے مقابلہ میں جو تمہارے پاس ہے وہ چیز پسند کی جو اس کے پاس ہے اور یہ وہ کتاب ہے، جس کے ذریعہ اللہ نے تمہارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدایت کی اس لئے اس کو پکڑو تو ہدایت پاؤ گے اور اللہ نے اسی کے ذریعے اپنے رسول کی ہدایت کی۔

Narrated Anas bin Malik: That he heard 'Umar speaking while standing on the pulpit of the Prophet in the morning (following the death of the Prophet), when the people had sworn allegiance to Abu Bakr. He said the Tashah-hud before Abu Bakr, and said, "Amma Ba'du (then after) Allah has chosen for his Apostle what is with Him (Paradise) rather than what is with you (the world). This is that Book (Quran) with which Allah guided your Apostle, so stick to it, for then you will be guided on the right path as Allah guided His Apostle with it."

Permalink

See the full chapter: یہ باب بھی سرخی سے خالی ہے۔