TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 6399 · Explanation of Blood Money

Sahih BukhariHadith 6399

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ اقْتَتَلَتْ امْرَأَتَانِ مِنْ هُذَيْلٍ فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَی بِحَجَرٍ فَقَتَلَتْهَا وَمَا فِي بَطْنِهَا فَاخْتَصَمُوا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَضَی أَنَّ دِيَةَ جَنِينِهَا غُرَّةٌ عَبْدٌ أَوْ وَلِيدَةٌ وَقَضَی أَنَّ دِيَةَ الْمَرْأَةِ عَلَی عَاقِلَتِهَا

احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابن مسیب وابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت کرتے ہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ہذیل کی دو عورتوں نے جھگڑا کیا تو ایک نے دوسری کو پتھر مارا جس کے صدمہ سے وہ عورت مر گئی اور اس کے پیٹ کا بچہ بھی مر گیا، لوگ یہ مقدمہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے کر گئے تو آپ نے فیصلہ کیا کہ اس کے جنین کی دیت ایک غلام یا لونڈی ہے اس عورت کی دیت کا اس کے وارثوں کو حکم دیا

Narrated Abu Huraira: Two women from Hudhail fought with each other and one of them hit the other with a stone that killed her and what was in her womb. The relatives of the killer and the relatives of the victim submitted their case to the Prophet who judged that the Diya for the fetus was a male or female slave, and the Diya for the killed woman was to be paid by the 'Asaba (near relatives) of the killer.

Permalink

See the full chapter: عورت کے جنین کا بیان اور یہ کہ دیت باپ پر اور باپ کے عصبہ پر ہے بیٹے پر نہیں۔