Sahih Bukhari — Hadith 6098
Narrated by Ibn Al-Musaiyab
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ کَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَرِدُ عَلَی الْحَوْضِ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِي فَيُحَلَّئُونَ عَنْهُ فَأَقُولُ يَا رَبِّ أَصْحَابِي فَيَقُولُ إِنَّکَ لَا عِلْمَ لَکَ بِمَا أَحْدَثُوا بَعْدَکَ إِنَّهُمْ ارْتَدُّوا عَلَی أَدْبَارِهِمْ الْقَهْقَرَی
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابن مسیب سے روایت کرتے ہیں وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کے کچھ لوگ حوض پر اتریں گے پھر وہ اس سے جدا کردئیے جائیں گے تو میں کہوں گا کہ اے رب یہ میری امت کے لوگ ہیں اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تمہیں اس کا علم نہیں جو تمہارے بعد ان لوگوں نے نئی بات پیدا کی۔ وہ لوگ دین سے پھر گئے اور شعیب نے زہری سے نقل کیا کہ حضرت ابوہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فیجلون کا لفظ نقل کیا ہے اور زبیدی نے بواسطہ، زہری، محمد بن علی، عبیداللہ بن ابی رافع، حضرت ابوہریرہ سے نقل کیا ہے۔
Narrated Ibn Al-Musaiyab: The companions of the Prophet said, "Some men from my companions will come to my Lake-Fount and they will be driven away from it, and I will say, 'O Lord, my companions!' It will be said, 'You have no knowledge of what they innovated after you left: they turned apostate as renegades (reverted from Islam).