Sahih Bukhari — Hadith 6090
وحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْمُغِيرَةِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا فَرَطُکُمْ عَلَی الْحَوْضِ وَلَيُرْفَعَنَّ مَعِي رِجَالٌ مِنْکُمْ ثُمَّ لَيُخْتَلَجُنَّ دُونِي فَأَقُولُ يَا رَبِّ أَصْحَابِي فَيُقَالُ إِنَّکَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَکَ تَابَعَهُ عَاصِمٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ وَقَالَ حُصَيْنٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عمرو بن علی، محمد بن جعفر، شعبہ، مغیرہ، ابووائل، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ میں حوض پر تمہارا پیش خیمہ ہوں گا تم میں سے چند لوگ میرے سامنے لائے جائیں گے اور پھر مجھ سے علیحدہ ہوجائیں گے تو میں کہوں گا کہ اے میرے پروردگار یہ میری امت میں سے ہیں تو مجھے جواب ملے گا تم نہیں جانتے جو کچھ ان لوگوں نے کیا تمہارے بعد۔ عاصم نے ابووائل، حضرت حذیفہ نے نبی صلی اللہ سے نقل کیا ہے۔
-