Sahih Bukhari — Hadith 4578
Narrated by Anas bin Malik
حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيٍّ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْکَ الْقُرْآنَ قَالَ أُبَيٌّ أَاللَّهُ سَمَّانِي لَکَ قَالَ اللَّهُ سَمَّاکَ لِي فَجَعَلَ أُبَيٌّ يَبْکِي قَالَ قَتَادَةُ فَأُنْبِئْتُ أَنَّهُ قَرَأَ عَلَيْهِ لَمْ يَکُنْ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ
حسان بن حسان، ہمام، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے قرآن پڑھوں ابی نے پوچھا کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے تمہارا نام لیا ابی رونے لگے قتادہ نے کہا کہ مجھ سے بیان کیا گیا کہ آپ نے ان کے سامنے لَمْ يَکُنْ الَّذِينَ کَفَرُوا پڑھی۔
Narrated Anas bin Malik: The Prophet said to Ubai, "Allah has ordered me recite Quran to you." Ubai asked, "Did Allah mention me by name to you?" The Prophet said, "Allah has mentioned your name to me." On that Ubai started weeping. (The sub-narrator) Qatada added: I have been informed that the Prophet recited: 'Those who disbelieve among the people of the Scripture," ...to Ubai.