Sahih Bukhari — Hadith 4253
Narrated by Ibn Umar
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَی وَابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ أَبِي حَيَّانَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَی مِنْبَرِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَمَّا بَعْدُ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ وَهْيَ مِنْ خَمْسَةٍ مِنْ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ
اسحاق بن ابراہیم الحنظلی، عیسیٰ وابن ادریس، ابن حیان، شعبی، حضرت عبداللہ ابن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے اپنے والد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خلافت کے زمانہ میں منبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تقریر کرتے ہوئے سنا کہ آپ کہہ رہے تھے کہ لوگوں! شراب کی حرمت نازل ہو چکی ہے اور یہ پانچ چیزوں سے تیار کی جاتی ہے انگور، گیہوں، کھجور، شہد اور جو، شراب کی خاصیت یہ ہے کہ عقل کو زائل کردیتی ہے۔
Narrated Ibn Umar: I heard 'Umar while he was on the pulpit of the Prophet saying, "Now then O people! The revelation about the prohibition of alcoholic drinks was revealed; and alcoholic drinks are extracted from five things: Grapes, dates, honey, wheat and barley. And the alcoholic drink is that which confuses and stupefies the mind."