Sahih Bukhari — Hadith 3069
Narrated by Jabir bin 'Abdullah
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ کَثِيرٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا رَفَعَهُ قَالَ خَمِّرُوا الْآنِيَةَ وَأَوْکُوا الْأَسْقِيَةَ وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ وَاکْفِتُوا صِبْيَانَکُمْ عِنْدَ الْعِشَائِ فَإِنَّ لِلْجِنِّ انْتِشَارًا وَخَطْفَةً وَأَطْفِئُوا الْمَصَابِيحَ عِنْدَ الرُّقَادِ فَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ رُبَّمَا اجْتَرَّتْ الْفَتِيلَةَ فَأَحْرَقَتْ أَهْلَ الْبَيْتِ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ وَحَبِيبٌ عَنْ عَطَائٍ فَإِنَّ لِلشَّيَاطِينِ
مسدد حماد بن زید کثیر عطاء حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مرفوعا روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شام کے وقت برتنوں کو ڈھانک دو اور پانی کے برتنوں کا منہ بند کردو اور دروازوں کو بند کردو اور اپنے بچوں کو عشاء کے وقت باہر جانے سے باز رکھو۔ کیونکہ اس وقت جنات پھیل جاتے ہیں اور ان کی دست برد ہوتی ہے اور سوتے وقت چراغ کو بجھا دو کیونکہ چوہا کبھی (جلتی) بتی کھینچ لے جاتا ہے جس سے گھر والے سوختہ سامان ہو جاتے ہیں اور ابن جریج و حبیب نے عطاء سے فَإِنَّ لِلشَّيَاطِينِ کے الفاظ روایت کئے ہیں۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah: The Prophet said, "Cover your utensils and tie your water skins, and close your doors and keep your children close to you at night, as the Jinns spread out at such time and snatch things away. When you go to bed, put out your lights, for the mischief-doer (i.e. the rat) may drag away the wick of the candle and burn the dwellers of the house." Ata said, "The devils." (instead of the Jinns).