TrueHadith

پانچ فاسق (موذی) جانوروں کو حرم میں مارنے کی اجازت کا بیان

Sahih BukhariHadith 3067

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَمْسٌ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ الْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْحُدَيَّا وَالْغُرَابُ وَالْکَلْبُ الْعَقُورُ

مسدد یزید بن زریع معمر زہری عروہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ جانور فاسق ہیں انہیں حرم میں بھی مارا جاسکتا ہے چوہا بچھو چیل کوا اور کاٹنے والا کتا۔

Narrated 'Aisha: The Prophet said, "Five kinds of animals are mischief-doers and can be killed even in the Sanctuary: They are the rat the scorpion, the kite, the crow and the rabid dog."

Permalink

Sahih BukhariHadith 3068

Narrated by 'Abdullah bin 'Umar

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَمْسٌ مِنْ الدَّوَابِّ مَنْ قَتَلَهُنَّ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ الْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْکَلْبُ الْعَقُورُ وَالْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ

عبداللہ بن مسلمہ مالک عبداللہ بن دینار حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانچ جانور فاسق ہیں جو انہیں حالت احرام میں بھی مار ڈالے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے بچھوچوہا کاٹنے والا کتا کوا اور چیل۔

Narrated 'Abdullah bin 'Umar: Allah's Apostle said, "It is not sinful of a person in the state of Ihram to kill any of these five animals: The scorpion, the rat, the rabid dog, the crow and the kite."

Permalink

Sahih BukhariHadith 3069

Narrated by Jabir bin 'Abdullah

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ کَثِيرٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا رَفَعَهُ قَالَ خَمِّرُوا الْآنِيَةَ وَأَوْکُوا الْأَسْقِيَةَ وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ وَاکْفِتُوا صِبْيَانَکُمْ عِنْدَ الْعِشَائِ فَإِنَّ لِلْجِنِّ انْتِشَارًا وَخَطْفَةً وَأَطْفِئُوا الْمَصَابِيحَ عِنْدَ الرُّقَادِ فَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ رُبَّمَا اجْتَرَّتْ الْفَتِيلَةَ فَأَحْرَقَتْ أَهْلَ الْبَيْتِ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ وَحَبِيبٌ عَنْ عَطَائٍ فَإِنَّ لِلشَّيَاطِينِ

مسدد حماد بن زید کثیر عطاء حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مرفوعا روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شام کے وقت برتنوں کو ڈھانک دو اور پانی کے برتنوں کا منہ بند کردو اور دروازوں کو بند کردو اور اپنے بچوں کو عشاء کے وقت باہر جانے سے باز رکھو۔ کیونکہ اس وقت جنات پھیل جاتے ہیں اور ان کی دست برد ہوتی ہے اور سوتے وقت چراغ کو بجھا دو کیونکہ چوہا کبھی (جلتی) بتی کھینچ لے جاتا ہے جس سے گھر والے سوختہ سامان ہو جاتے ہیں اور ابن جریج و حبیب نے عطاء سے فَإِنَّ لِلشَّيَاطِينِ کے الفاظ روایت کئے ہیں۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah: The Prophet said, "Cover your utensils and tie your water skins, and close your doors and keep your children close to you at night, as the Jinns spread out at such time and snatch things away. When you go to bed, put out your lights, for the mischief-doer (i.e. the rat) may drag away the wick of the candle and burn the dwellers of the house." Ata said, "The devils." (instead of the Jinns).

Permalink

Sahih BukhariHadith 3070

Narrated by 'Abdullah

حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ فَنَزَلَتْ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا فَإِنَّا لَنَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ إِذْ خَرَجَتْ حَيَّةٌ مِنْ جُحْرِهَا فَابْتَدَرْنَاهَا لِنَقْتُلَهَا فَسَبَقَتْنَا فَدَخَلَتْ جُحْرَهَا فَقَال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُقِيَتْ شَرَّکُمْ کَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا وَعَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِثْلَهُ قَالَ وَإِنَّا لَنَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ رَطْبَةً وَتَابَعَهُ أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ وَقَالَ حَفْصٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَسُلَيْمَانُ بْنُ قَرْمٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مثله

عبدہ بن عبداللہ یحیی بن آدم اسرائیل منصور ابراہیم علقمہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں تھے کہ سورت مرسلات نازل ہوئی ہم اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سیکھ رہے تھے کہ ایک سانپ اپنے بل سے نکلا ہم اسے مارنے کے لئے دوڑے لیکن وہ ہم سے پہلے چل دیا اور اپنے بل میں گھس گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ تمہارے ضرر سے اسی طرح محفوظ رہا جس طرح تم اس کے ضرر سے ابراہیم اسرائیل اعمش علقمہ عبداللہ سے ایسی ہی روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ نے کہا ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے تروتازگی سے سیکھ رہے تھے اور اسی کے متابع روایت کی ہے ابوعوانہ نے مغیرہ سے اور حفص و ابومعاویہ و سلیمان بن قرم نے اعمش ابراہیم اسود عبداللہ سے روایت کیا ہے۔

Narrated 'Abdullah: Once we were in the company of Allah's Apostle in a cave. Surat-al-Mursalat (77) was revealed there, and we were learning it from Allah's Apostle . Suddenly a snake came out of its hole and we rushed towards it to kill it, but it hastened and entered its hole before we were able to catch it. Allah's Apostle said," It has been saved from your evil and you have been saved from its evil."

Permalink

Sahih BukhariHadith 3071

Narrated by Ibn 'Umar

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ دَخَلَتْ امْرَأَةٌ النَّارَ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا فَلَمْ تُطْعِمْهَا وَلَمْ تَدَعْهَا تَأْکُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ قَالَ وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ

نصر بن علی عبد الا علی عبیداللہ بن عمر نافع حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک عورت ایک بلی کی وجہ سے جہنم میں داخل کی گئی اس نے بلی کو باندھ رکھا تھا نہ اسے کھانے کو دیتی تھی نہ اسے چھوڑتی تھی کہ وہ کیڑے مکوڑے کھاتی عبداللہ سعید المقبری حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔

Narrated Ibn 'Umar: The Prophet said, "A woman entered the (Hell) Fire because of a cat which she had tied, neither giving it food nor setting it free to eat from the vermin of the earth."

Permalink

Sahih BukhariHadith 3072

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَزَلَ نَبِيٌّ مِنْ الْأَنْبِيَائِ تَحْتَ شَجَرَةٍ فَلَدَغَتْهُ نَمْلَةٌ فَأَمَرَ بِجَهَازِهِ فَأُخْرِجَ مِنْ تَحْتِهَا ثُمَّ أَمَرَ بِبَيْتِهَا فَأُحْرِقَ بِالنَّارِ فَأَوْحَی اللَّهُ إِلَيْهِ فَهَلَّا نَمْلَةً وَاحِدَةً

اسمعیل بن ابی اویس مالک ابوالزناد اعرج حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا زمانہ ماضی میں ایک نبی ایک درخت کے نیچے سے گزرے انکو ایک چیونٹی نے کاٹ لیا تو انہوں نے اسکے چھتے کے متعلق حکم دیا تو وہ درخت کے نیچے سے نکالا گیا پھر اسکے گھر کی بابت حکم دیا تو اسے آگ میں جلا دیا گیا پس اللہ تعالیٰ نے ان پر وحی بھیجی کہ تم نے ایک ہی چیونٹی کو سزا کیوں نہیں دی۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "Once while a prophet amongst the prophets was taking a rest underneath a tree, an ant bit him. He, therefore, ordered that his luggage be taken away from underneath that tree and then ordered that the dwelling place of the ants should be set on fire. Allah sent him a revelation:-- "Wouldn't it have been sufficient to burn a single ant? (that bit you): (See Page 162, chapter No. 153).

Permalink