TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 2839 · Jihad and the Biography of Prophet Muhammad (PBUH)

Sahih BukhariHadith 2839

Narrated by Nafi

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ أَنَّ عَبْدًا لِابْنِ عُمَرَ أَبَقَ فَلَحِقَ بِالرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَرَدَّهُ عَلَی عَبْدِ اللَّهِ وَأَنَّ فَرَسًا لِابْنِ عُمَرَ عَارَ فَلَحِقَ بِالرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِ فَرَدُّوهُ عَلَی عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ عَارَ مُشْتَقٌّ مِنْ الْعَيْرِ وَهُوَ حِمَارُ وَحْشٍ أَيْ هَرَبَ

محمد بن بشار یحیی عبیداللہ نافع سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ایک غلام بھاگ کر رومیوں میں مل گیا اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب روم فتح کیا تو حضر عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وہ غلام واپس کردیا ان کا ایک گھوڑا بھی رومیوں میں چلا گیا تھا فتح کے بعد خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ گھوڑا بھی ان کو واپس کردیا۔

Narrated Nafi: Once a slave of Ibn 'Umar fled and joined the Byzantine. Khalid bin Al-Walid got him back and returned him to 'Abdullah (bin 'Umar). Once a horse of Ibn 'Umar also ran away and followed the Byzantines, and he (i.e. Khalid) got it back and returned it to 'Abdullah.

Permalink

See the full chapter: مسلمان کا مال جب مشرک لوٹ کر لے جائیں پھر یہ مال مسلمان پا جائیں ابن نمیر نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذریعہ بیان کیا کہ ان کا ایک گھوڑا چلا گیا جس کو دشمنوں نے پکڑ لیا اور جب مسلمانوں نے کافروں پر غلبہ حاصل کیا تو وہ گھوڑا رسول اللہ کے زمانہ میں ابن عمر کو واپس کر دیا گیا اور ان کا غلام بھی بھاگ گیا اور رومیوں میں جا کر مل گیا جب مسلمانوں نے ان رومیوں پر فتح مندی حاصل کی تو وہ غلام بھی خالد بن ولید نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو واپس کر دیا۔