Sahih Bukhari — Hadith 1928
Narrated by 'Aisha
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا اسْتُخْلِفَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّيقُ قَالَ لَقَدْ عَلِمَ قَوْمِي أَنَّ حِرْفَتِي لَمْ تَکُنْ تَعْجِزُ عَنْ مَئُونَةِ أَهْلِي وَشُغِلْتُ بِأَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَسَيَأْکُلُ آلُ أَبِي بَکْرٍ مِنْ هَذَا الْمَالِ وَيَحْتَرِفُ لِلْمُسْلِمِينَ فِيهِ
اسمعیل بن عبداللہ ، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عروہ بن زہر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے تو فرمایا کہ میرا پیشہ اہل و عیال کی کفالت کے لیے ناکافی نہ تھا اور اب مسلمانوں کے کام میں مشغول ہو گیا ہوں تو ابوبکر کی اولاد اس مال سے کھائے گی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے کام کی نگہبانی کریں گے۔
Narrated 'Aisha: When Abu Bakr As-Siddiq was chosen Caliph, he said, "My people know that my profession was not incapable of providing substance to my family. And as I will be busy serving the Muslim nation, my family will eat from the National Treasury of Muslims, and I will practise the profession of serving the Muslims." ________________________________________