Sahih Bukhari — Hadith 1909
Narrated by Ibn 'Abbas
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَتْ عُکَاظٌ وَمَجَنَّةُ وَذُو الْمَجَازِ أَسْوَاقًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا کَانَ الْإِسْلَامُ فَکَأَنَّهُمْ تَأَثَّمُوا فِيهِ فَنَزَلَتْ لَيْسَ عَلَيْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّکُمْ فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ قَرَأَهَا ابْنُ عَبَّاسٍ
عبداللہ بن محمد، سفیان، عمرو، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عکاظ، مجنہ اور ذوالمجاز کے بازار جاہلیت کے زمانہ میں تھے جب اسلام کا زمانہ آیا تو مسلمانوں نے ان بازاروں میں تجارت کو برا سمجھا تو آیت نازل ہوئی کہ تم پر کوئی حرج نہیں اس بات میں کہ اپنے رب کا فضل حج کے زمانہ میں تلاش کرو، ابن عباس کی قرات میں یہی ہے۔
Narrated Ibn 'Abbas: 'Ukaz, Majanna and Dhul-Majaz were market-places in the Pre-lslamic period of ignorance. When Islam came, Muslims felt that marketing there might be a sin. So, the Divine Inspiration came: "There is no harm for you to seek the bounty of your Lord (in the seasons of Hajj)." (2.198) Ibn 'Abbas recited the Verse in this way. ________________________________________