TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 1607 · Explanation of Hajj

Sahih BukhariHadith 1607

Narrated by Ibn Abbas

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زُرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ لَا حَرَجَ قَالَ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ قَالَ لَا حَرَجَ قَالَ ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ لَا حَرَجَ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحِيمِ الرَّازِيُّ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنِي ابْنُ خُثَيْمٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَفَّانُ أُرَاهُ عَنْ وُهَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ حَمَّادٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ وَعَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

احمد بن یونس، ابوبکر، عبدالعزیز بن رفیع، عطاء، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے رمی سے پہلے زیارت کرلی ہے، آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں ہے، پھر اس نے عرض کیا کہ میں نے ذبح سے پہلے سر کو منڈا لیا ہے، آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں ہے پھر اس نے عرض کیا کہ میں نے رمی سے پہلے ذبح کر لیا، آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں، اور عبدالرحیم رازی نے اس حدیث کو بواسطہ ابن خثیم، عطاء، ابن عباس، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور قاسم بن یحیی نے بواسطہ ابن خیثم، عطاء ابن عباس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور عفان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہیب نے بواسطہ ابن خیثم، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور حماد نے قیس بن سعد اور عباد بن منصور سے بواسطہ عطاء جابر، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔

Narrated Ibn Abbas: A man said to the Prophet "I performed the Tawaf-al-Ifada before the Rami (throwing pebbles at the Jamra)." The Prophet replied, "There is no harm." The man said, "I had my head shaved before slaughtering." The Prophet replied, "There is no harm." He said, "I have slaughtered the Hadi before the Rami." The Prophet replied, "There is no harm." ________________________________________

Permalink

See the full chapter: سر منڈانے سے پہلے ذبح کرنے کا بیان۔