TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1941004 · Explanation of Anger and Arrogance

Mishkat SharifHadith (internal ref #1941004)

وعن عبد الله بن عمرو قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن من أحبكم إلي أحسنكم أخلاقا . رواه البخاري

" اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا تم میں سے وہ شخص مجھ کو بہت پیارا ہے جو اچھے اخلاق کا حامل ہو۔ (بخاری) تشریح مطلب یہ ہے کہ تم میں سے وہ شخص میرے نزدیک بہت محبوب ہے جو اچھے طور و عادات رکھتا ہو اور بہترین خصلتوں کا حامل ہو بایں طور کہ اللہ کے حقوق بھی ادا کرتا ہو اور بندوں کے حقوق کی ادائیگی میں بھی تقصیر و کوتاہی نہ کرتا ہو۔

-

Permalink

See the full chapter: اچھے اخلاق کی فضیلت