Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1940950)
وعن أبي أمامة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما أحب عبد عبدا لله إلا أكرم ربه عز وجل . رواه أحمد
" اور حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا جس بندے نے کسی بندے سے محض اللہ کی رضا و خوشنودی کی خاطر محبت دوستی رکھی تو اس نے درحقیقت اپنے پروردگار عزوجل کی تعظیم و تکریم کی ۔ (احمد)
-