Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1940803)
وعن أسلم قال إن عمر دخل يوما على أبي بكر الصديق رضي الله عنهم وهو يجبذ لسانه . فقال عمر مه غفر الله لك . فقال أبو بكر إن هذا أوردني الموارد . رواه مالك
" اور حضرت اسلم کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت عمر فاروق امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو (دیکھا کہ) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی زبان کو کھینچ رہے ہیں (یعنی اپنی زبان کے تئیں اس قدر غیظ و غضب کا اظہار کر رہے تھے کہ اس کو انگلیوں سے پکڑ پکڑ کر کھینچ رہے تھے اور ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے اس کو نکال باہر پھینک دیں گے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ دیکھ کر کہا کہ ٹھہریے ایسا نہ کیجیے اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ (یہ زبان اسی سزا کی مستوجب ہے کیونکہ) اس نے مجھے ہلاکت کی جگہوں میں ڈالا ہے۔ (مالک)
-