TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1920059 · Explanation of Funerals

Mishkat SharifHadith (internal ref #1920059)

وعن عائشة رضي الله عنها قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا كثرت ذنوب العبد ولم يكن له ما يكفرها من العمل ابتلاه الله بالحزن ليكفرها عنه " . رواه أحمد

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " جب (کسی) بندہ کے گناہ بہت زیادہ ہو جاتے ہیں اور اس کے اعمال میں ایسا کوئی نیک عمل نہیں ہوتا جو ان کے گناہوں کو دور کرے تو اللہ تعالیٰ اسے غم و حزن میں مبتلا کر دیتا ہے تاکہ اس کے ذریعہ اس بندہ کے گناہوں کو دور کر دے" ۔ (احمد) تشریح ایک روایت میں جسے طبرانی اور حاکم نے نقل کیا ہے۔ یہ منقول ہے کہ " اللہ تعالیٰ ہر قلب غمگین کو دوست رکھتا ہے" ۔

-

Permalink

See the full chapter: مصیبت گناہوں کی زیادتی کو ختم کرتی ہے