Jami' Tirmidhi — Hadith 2709
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ وَأَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُخَنَّثِينَ مِنْ الرِّجَالِ وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنْ النِّسَائِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ
حسن بن علی خلال، عبدالرزاق، معمر، یحیی بن کثیر و ایوب، عکرمة، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کی وضع قطع اختیار کرنے والے مردوں پر اور مردوں کی وضع قطع اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اور اس باب میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی روایت منقول ہے۔
Sayyidina Ibn Abbas (RA) said that Allah’s Messenger (SAW) cursed men who try to resemble women and women who try to resumble men. [Ahmed 2291]