TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 1456 · Discussion on Vows and Oaths

Jami' TirmidhiHadith 1456

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ نَذَرَتْ امْرَأَةٌ أَنْ تَمْشِيَ إِلَی بَيْتِ اللَّهِ فَسُئِلَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ مَشْيِهَا مُرُوهَا فَلْتَرْکَبْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

عبدالقدوس بن محمد عطار بصری، عمرو بن عاصم، عمران، قطان، حمید، حضرت انس سے روایت ہے کہ ایک عورت نے قسم کھائی کہ وہ بیت اللہ تک چل کر جائے گی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا حکم پوچھا گیا تو فرمایا اللہ تعالیٰ اس کے پیدل چلنے سے بے پرواہ ہے۔ اسے کہو کہ سوار ہو کر جائے۔ اس باب میں حضرت ابوہریرہ، عقبہ بن عامر، اور ابن عباس سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

Sayyidina Anas (RA) narrated that a woman vowed to walk up to the House of Allah. When the Prophet (SAW) was asked about it, he said, “Allah is not in need of her walking (all the way). Instruct her to ride (up to it).”

Permalink

See the full chapter: جو شخص چلنے کی استطاعت نہ ہونے کے باوجود چلنے کی قسم کھالے۔