TrueHadith

جو شخص اپنے مال کے مخصوص حصے کو کسی مخصوص خاندان کے لیے وصیت کرے۔

Sunan DarimiHadith 3101

أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يُوصِي لِبَنِي فُلَانٍ قَالَ غَنِيُّهُمْ وَفَقِيرُهُمْ وَذَكَرُهُمْ وَأُنْثَاهُمْ سَوَاءٌ

حسن فرماتے ہیں جو شخص کسی مخصوص خاندان کے لیے وصیت کرے تو اس میں اس خاندان کے امیر اور غریب مرد اور خواتین سب شامل ہوں گے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3102

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا أَوْصَى لِبَنِي فُلَانٍ فَالذَّكَرُ وَالْأُنْثَى فِيهِ سَوَاءٌ

حسن فرماتے ہں جب کوئی شخص کسی مخصوص خاندان کے لیے وصیت کرے تو اس بارے میں مرد اور خواتین برابر حق رکھیں گے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 3103

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ مُوسَى الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنِي سَيَّارُ بْنُ أَبِي كَرِبٍ أَنَّ آتِيًا أَتَى شُرَيْحًا فَسَأَلَهُ عَنْ رَجُلٍ أَوْصَى بِسَهْمٍ مِنْ مَالِهِ قَالَ تُحْسَبُ الْفَرِيضَةُ فَمَا بَلَغَ سِهَامَهَا أُعْطِيَ الْمُوصَى لَهُ سَهْمًا كَأَحَدِهَا

سیار بیان کرتے ہیں ایک شخص قاضی شریح کی خدمت میں آیا اور ان سے کسی ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جس نے اپنے مال کے مخصوص حصے کی وصیت کی ہو تو قاضی صاحب نے فرمایا تم فرض حصے کا حساب لگاؤ جتنے حصے بنیں گے ان میں سے ایک حصہ اس شخص کو دیا جائے گا جس کے بارے میں وصیت کی گئی ہے۔

-

Permalink