TrueHadith

مسلمان کا غلام اگر کفار کے علاقہ میں بھاگ جائے اور جریر کی حدیث میں شعبی پر اختلاف

Sunan An-Nasa'iHadith 3981

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ حَتَّی يَرْجِعَ إِلَی مَوَالِيهِ

محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، منصور، شعبی، جریر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کسی کا غلام بھاگ جائے (یعنی فرار ہو جائے) تو اس کی نماز (یعنی کسی قسم کی کوئی عبادت) مقبول نہیں ہوگی جب تک کہ وہ غلام اپنے مالکوں کے پاس واپس نہ آجائے۔

It was narrated that Jarir bin ‘Abdullah said: “If a slave runs away to the land of Shirk, there is no protection (or immunity) for him.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 3982

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ کَانَ جَرِيرٌ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ وَإِنْ مَاتَ مَاتَ کَافِرًا وَأَبَقَ غُلَامٌ لِجَرِيرٍ فَأَخَذَهُ فَضَرَبَ عُنُقَهُ

محمد بن قدامة، جریر، مغیرة، شعبی سے روایت ہے کہ حضرت جریر سے روایت نقل کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز (وغیرہ) قبول نہیں ہوگی اور اگر وہ (اسی حالت میں) مر گیا تو کافر مرے گا چنانچہ حضرت جریر کا ایک غلام بھاگ گیا تھا تو انہوں نے اس کو پکڑوا لیا اور اس کی گردن اڑا دی (کیونکہ وہ غلام مرتد ہو کر مشرکین و کفار کے ساتھ شامل ہوگیا تھا)۔

It was narrated that Jarir said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘If a slave runs away to the land of Shirk, it becomes permissible to shed his blood.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 3983

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ إِلَی أَرْضِ الشِّرْکِ فَلَا ذِمَّةَ لَهُ

احمد بن سلیمان، عبیداللہ بن موسی، اسرائیل، مغیرة، شعبی، جریر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت کوئی غلام مشرکین کے علاقہ میں بھاگ جائے تو اس کا ذمہ نہیں ہے (یعنی اپنے نفع و نقصان کا وہ خود ذمہ دار ہے)۔

It was narrated from Jarir that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “If a slave runs away to the land of Shirk, it becomes permissible to shed his blood.” (Sahih)

Permalink