TrueHadith

کھانا کھانے کے بعد انگلیاں اور برتن چانٹے کے استحباب کے بیان میں

Sahih MuslimHadith 3787

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ طَعَامًا فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا

ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد، اسحاق بن ابراہیم، ابن ابوعمر، اسحاق ، سفیان، عمرو بن عطاء، ابن عباس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی کھانا کھائے وہ اپنا ہاتھ صاف نہ کرے جب تک کہ اسے چاٹ نہ لے یا چٹا نہ دے۔

Ibn 'Abbas reported Allah's Messenger (may peace be upon him.) as saying: When any one of you eats food he should not wipe his hand until he has licked it himself or has given it to someone else to lick.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3788

حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنِي أَبُو عَاصِمٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ح و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ مِنْ الطَّعَامِ فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا

ہارون بن عبد اللہ، حجاج بن محمد، عبد بن حمید، ابوعاصم، ابن جریج، زہیر بن حرب، روح بن عبادہ، ابن جریج، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ صاف نہ کرے جب تک کہ اسے چاٹ یا چٹا نہ دے۔

Ibn 'Abbas reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: When any one of you eats food he should not wipe his hand until he has licked it or got it licked by (someone else).

Permalink

Sahih MuslimHadith 3789

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ مِنْ الطَّعَامِ وَلَمْ يَذْکُرْ ابْنُ حَاتِمٍ الثَّلَاثَ وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فِي رِوَايَتِهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبٍ عَنْ أَبِيهِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، محمد بن حاتم، ابن مہدی، سفیان، سعد بن ابراہیم، حضرت ابن کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھانے کے بعد اپنی تینوں انگلیاں چاٹ رہے ہیں ابن حاتم نے تین کا ذکر نہیں کیا اور ابن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں عن عبدالرحمن بن کعب عن ربیہ کے الفاظ ذکر کئے ہیں۔

Ibn Ka'b b. Malik reported on the authority of his father that he saw Allah's Messenger (may peace be upon him) licking his three fingers (after having finished the food). Ibn Hatim made no mention of "three". This hadith is also narrated through another chain of transmitters.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3790

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُ بِثَلَاثِ أَصَابِعَ وَيَلْعَقُ يَدَهُ قَبْلَ أَنْ يَمْسَحَهَا

یحیی بن یحیی، ابومعاویہ، ہشام بن عروہ، عبدالرحمن بن سعد، ابن کعب، مالک، حضرت ابن کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں کے ساتھ کھاتے تھے اور اپنے ہاتھ مبارک صاف کرنے سے پہلے چاٹ لیتے تھے۔

Ibn Ka'b b. Malik reported on the authority of his father that the Messenger of Allah (may peace be upon him) used to eat (food) with three fingers and he licked his hand before wiping it (with towel).

Permalink

Sahih MuslimHadith 3791

و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَوْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ کَعْبٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْکُلُ بِثَلَاثِ أَصَابِعَ فَإِذَا فَرَغَ لَعِقَهَا

محمد بن عبداللہ بن نمیر، ہشام، عبدالرحمن بن سعد، عبدالرحمن بن کعب بن مالک، عبداللہ بن کعب، حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں کے ساتھ کھانا کھاتے تھے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھا کر فارغ ہو جاتے تو ان انگلیوں کو چاٹ لیتے۔

'Abdullah b. Ka'b reported that his father Ka'b narrated to him that Allah's Messenger (may peace be upon him) used to eat with three fingers and when he had finished (eating), he licked them.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230802)

و حَدَّثَنَاه أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبٍ حَدَّثَاهُ أَوْ أَحَدُهُمَا عَنْ أَبِيهِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ

ابوکریب ابن نمیر، ہشام، عبدالرحمن بن سعد، عبدالرحمن بن کعب بن مالک، عبداللہ بن کعب، حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ حدیث کی طرح حدیث نقل کی ہے۔

A hadith like this has been reported on the authority of Ka'b b. Malik through another chain of transmitters.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3792

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِلَعْقِ الْأَصَابِعِ وَالصَّحْفَةِ وَقَالَ إِنَّکُمْ لَا تَدْرُونَ فِي أَيِّهِ الْبَرَکَةُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیاں چاٹنے اور پیالہ صاف کرنے کا حکم فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نہیں جانتے کہ برکت کس حصے میں ہے

Jabir reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) commanded the licking of fingers and the dish, saying: "You do not know in what portion the blessing lies."

Permalink

Sahih MuslimHadith 3793

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَقَعَتْ لُقْمَةُ أَحَدِکُمْ فَلْيَأْخُذْهَا فَلْيُمِطْ مَا کَانَ بِهَا مِنْ أَذًی وَلْيَأْکُلْهَا وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ وَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ بِالْمِنْدِيلِ حَتَّی يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ الْبَرَکَةُ و

محمد بن عبداللہ بن نمیر، سفیان بن عیینہ، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی آدمی کا لقمہ نیچے گر جائے تو اسے اٹھا کر گندگی وغیرہ صاف کر کے کھا لے اور اس لقمے کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور اپنا ہاتھ تولیہ رومال سے صاف نہ کرے جب تک کہ اپنی انگلیاں چاٹ نہ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ برکت کس کھانے میں ہے۔

Jabir reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: When any one of you drops a mouthful he should pick it up and remove any of the filth on it, and then eat it, and should not leave it for the Satan, and should not wipe his hand with towel until he has licked his fingers, for he does not know in what portion of the food the blessing lies.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230805)

حَدَّثَنَاه إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ح و حَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ کِلَاهُمَا عَنْ سُفْيَانَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَفِي حَدِيثِهِمَا وَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ بِالْمِنْدِيلِ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا وَمَا بَعْدَهُ

اسحاق بن ابراہیم، ابوداؤد حفری، محمد بن رافع، عبدالرزاق، سفیان سے اس سند کے ساتھ اسی طرح حدیث نقل کی گئی ہے اور ان دو روایتوں میں ہے کہ وہ اپنے ہاتھ کو تولیہ رومال سے صاف نہ کرے جب تک کہ اپنی انگلیاں چاٹ یا چٹا نہ دے۔

This hadith has been narrated on the authority of Sufyan with the same chain of transmitters but with a slight variation of wording.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3794

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَحْضُرُ أَحَدَکُمْ عِنْدَ کُلِّ شَيْئٍ مِنْ شَأْنِهِ حَتَّی يَحْضُرَهُ عِنْدَ طَعَامِهِ فَإِذَا سَقَطَتْ مِنْ أَحَدِکُمْ اللُّقْمَةُ فَلْيُمِطْ مَا کَانَ بِهَا مِنْ أَذًی ثُمَّ لِيَأْکُلْهَا وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ فَإِذَا فَرَغَ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ تَکُونُ الْبَرَکَةُ

عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش، ابوسفیان، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ شیطان تم میں سے ہر ایک آدمی کے پاس اس کے ہر کام کے وقت موجود رہتا ہے یہاں تک کہ اس آدمی کے کھانا کھانے کے وقت بھی اس کے پاس موجود ہوتا ہے تو لہذا جب تم میں سے کسی سے لقمہ گر جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اس سے گندگی وغیرہ جو اس لقمہ کے ساتھ لگ گئی ہو صاف کرے پھر اسے کھا جائے اور اس لقمہ کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور جب کھانا کھا کر فارغ ہو جائے تو اپنی انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ برکت کھانے کے کس حصے میں ہے۔

Jabir reported: I heard Allah's Apostle (may peace be upon him) as saying: The Satan is present with any one of you in everything he does; he is present even when he eats food; so if any one of you drops a mouthful he should remove away anything filthy on it and eat it and not leave for the devil; and when he finishes (food) he should lick his fingers, for he does not know in what portion of his food the blessing lies.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230807)

و حَدَّثَنَاه أَبُو کُرَيْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أَحَدِکُمْ إِلَی آخِرِ الْحَدِيثِ وَلَمْ يَذْکُرْ أَوَّلَ الْحَدِيثِ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَحْضُرُ أَحَدَکُمْ و

ابوکریب، اسحاق بن ابراہیم، ابومعاویہ، حضرت اعمش رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس سند کے ساتھ روایت ہے کہ جب تم میں سے کسی آدمی سے لقمہ گر جائے آخر حدیث تک اور اس حدیث میں ابتدائی بات کہ شیطان تمہارے پاس موجود رہتا ہے ذکر نہیں کیا۔

This hadith is reported on the authority of A'mash with the same chain of transmitters but with a slight variation of words but no mention is made of the first part of the hadith, i. e. the Satan is present with any one of you.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230808)

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَأَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِکْرِ اللَّعْقِ وَعَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَکَرَ اللُّقْمَةَ نَحْوَ حَدِيثِهِمَا

ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن فضیل، اعمش، ابوصالح، ابوسفیان، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح حدیث نقل کرتے ہیں اور اس میں لقمہ گرنے کا بھی ذکر ہے۔

Jabir reported from Allah's Messenger (may peace be upon him) about mentioning the licking (of fingers) and the (falling of) the mouthful.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3795

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَکَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ قَالَ وَقَالَ إِذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أَحَدِکُمْ فَلْيُمِطْ عَنْهَا الْأَذَی وَلْيَأْکُلْهَا وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ وَأَمَرَنَا أَنْ نَسْلُتَ الْقَصْعَةَ قَالَ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْرُونَ فِي أَيِّ طَعَامِکُمْ الْبَرَکَةُ

محمد بن حاتم، ابوبکر بن نافع عبدی، بہز، حماد بن سلمہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ جب کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے تھے حضرت انس رضی اللہ نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جب تم میں سے کسی آدمی کا کوئی لقمہ گر جائے تو اسے چاہئے کہ اسے صاف کرکے کھا جائے اور اس لقمہ کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پیالہ صاف کرنے کا حکم فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نہیں جانتے برکت تمہارے کھانے کے کون سے حصہ میں ہے۔

Anas reported that when Allah's Messenger (may peace be upon him) ate food he licked his three fingers, and he said: When any one of you drops a mouthful he should remove anything filthy from it and then eat it, and should not leave it for the Satan. He also commanded us that we should wipe the dish saying: You do not know in what portion of your food the blessing lies.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3796

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيَّتِهِنَّ الْبَرَکَةُ و

محمد بن حاتم، بہز، وہیب، سہیل، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی کھانا کھائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ برکت کس انگلی میں ہے۔

Abu Huraira reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: When any one of you eats food he should lick his fingers, for he does not know in what part of the food sticking to his fingers the blessing lies.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230811)

حَدَّثَنِيهِ أَبُو بَکْرِ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَلْيَسْلُتْ أَحَدُکُمْ الصَّحْفَةَ وَقَالَ فِي أَيِّ طَعَامِکُمْ الْبَرَکَةُ أَوْ يُبَارَکُ لَکُمْ

ابوبکر بن نافع، عبدالرحمن، ابن مہدی، حماد، حضرت حماد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس سند کے ساتھ اسی طرح حدیث منقول ہے سوائے اس کے کہ اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں ہر ایک آدمی پیالہ صاف کر لے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے کس کھانے میں برکت ہے یا تمہارے لئے برکت ہوتی ہے۔

This hadith has been reported on the authority of Hammad with the same chain of transmitters, but with a slight variation of wording.

Permalink