Narrated by Abu Huraira
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ التَّلَقِّي وَأَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ
محمد بن بشار، عبدالوہاب، عبیداللہ ، سعید بن ابی سعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے جا کر قافلہ والوں سے ملنے سے منع فرمایا، اور اس سے منع فرمایا، کہ شہری دیہاتی کے لئے بیچیں۔
Narrated Abu Huraira: The Prophet forbade the meeting (of caravans) on the way and the selling of goods by an inhabitant of the town on behalf of a desert dweller.
Narrated by Tawus
حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَا مَعْنَی قَوْلِهِ لَا يَبِيعَنَّ حَاضِرٌ لِبَادٍ فَقَالَ لَا يَکُنْ لَهُ سِمْسَارًا
عیاش بن عبدالولید، عبدالاعلی، معمر، ابن طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ کے قول لَا يَبِيعَنَّ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، کے کیا معنی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اس کا دلال نہ بنے۔
Narrated Tawus: I asked Ibn 'Abbas, "What is the meaning of, 'No town dweller should sell (or buy) for a desert dweller'?" Ibn 'Abbas said, "It means he should not become his broker."
Narrated by Abdullah
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنِي التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَنْ اشْتَرَی مُحَفَّلَةً فَلْيَرُدَّ مَعَهَا صَاعًا قَالَ وَنَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَلَقِّي الْبُيُوعِ
مسدد، یزید بن زریع، تیمی، ابوعثمان، عبداللہ بن مسعود سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ جس شخص نے دودھ جمع کی ہوئی بکری خریدی تو اس کو ایک صاع کے ساتھ واپس کر دے، اور بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے جا کر قافلہ والوں سے ملنے سے منع فرمایا۔
Narrated Abdullah: Whoever buys an animal which has been kept unmilked for a long time, could return it, but has to pay a Sa of dates along with it. And the Prophet forbade meeting the owners of goods on the way away from the market. ________________________________________
Narrated by 'Abdullah bin Umar
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبِيعُ بَعْضُکُمْ عَلَی بَيْعِ بَعْضٍ وَلَا تَلَقَّوْا السِّلَعَ حَتَّی يُهْبَطَ بِهَا إِلَی السُّوقِ
عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، عبدان، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے بعض بعض کی بیع پر بیع نہ کرے، اور جو سامان باہر سے آرہا ہو، جب تک بازار میں نہ آجائے آگے بڑھ کر اس سے نہ ملو۔
Narrated 'Abdullah bin Umar: Allah's Apostle said, "You should not try to cancel the purchases of one another (to get a benefit thereof), and do not go ahead to meet the caravan (for buying the goods) (but wait) till it reaches the market." ________________________________________