Sunan Ibn Majah — Hadith 791
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ کَانَ فِي صَلَاةٍ مَا کَانَتْ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ وَالْمَلَائِکَةُ يُصَلُّونَ عَلَی أَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِي مَجْلِسِهِ الَّذِي صَلَّی فِيهِ يَقُولُونَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيهِ مَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تم میں کوئی مسجد میں داخل ہو جائے تو وہ (فضیلت اور ثواب کے حصول کے اعتبار سے) نماز ہی میں ہوتا ہے جب تک نماز اسکو روکے رکھے اور فرشتے تم میں سے اسکے لئے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اس جگہ رہے جہاں اس نے نماز ادا کی اور کہتے رہتے ہیں اللہ اس کو بخش دیجئے اس پر رحم فرما دیئے اسکی توبہ قبول فرما دیئے جب تک اسکا وضو نہ ٹوٹے اور وہ کسی کو ایزاء نہ پہنچائے (اس وقت تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'When one of you enters the Masjid, he is in a state of prayer, so long as the prayer keeps him there, and the angels will send prayer upon anyone of you so long as he remains in the place where he prayed, saying: "0 Allah, forgive him; 0 Allah, have mercy on him; 0 Allah, accept his repentance," so long as he does not commit Hadath nor disturb anyone.''' (Sahih)