Sunan Ibn Majah — Hadith 3965
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا خَالِي يَعْلَی عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي الشَّعْثَائِ قَالَ قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ إِنَّا نَدْخُلُ عَلَی أُمَرَائِنَا فَنَقُولُ الْقَوْلَ فَإِذَا خَرَجْنَا قُلْنَا غَيْرَهُ قَالَ کُنَّا نَعُدُّ ذَلِکَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّفَاقَ
علی بن محمد، یعلی، اعمش، ابراہیم، حضرت ابوالشعثاء فرماتے ہیں کہ کسی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا کہ ہم اپنے حکام کے پاس جا کر بات چیت کرتے ہیں اور جب ہم انکے پاس سے نکل آتے ہیں تو ان باتوں کے خلاف کہتے ہیں (مثلا انکے سامنے تعریف کرنا اور پس پشت مذمت کرنا) فرما یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہدمبارک میں ہم اسے نفاق شمار کرتے تھے۔
It was narrated that Abu Sha`tha` said: “It was said to Ibn Umar: ‘We enter upon our rulers and say one thing, when we leave them we say something else.' He said: At the time of Messenger of Allah P.B.U.H , we used to regard that as hypocrisy.'''(sahih)