TrueHadith

Sunan Ibn Majah, Hadith 2474 · Statement on Pledging Property

Sunan Ibn MajahHadith 2474

حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ يَحْيَی بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی فِي شُرْبِ النَّخْلِ مِنْ السَّيْلِ أَنَّ الْأَعْلَی فَالْأَعْلَی يَشْرَبُ قَبْلَ الْأَسْفَلِ وَيُتْرَکُ الْمَائُ إِلَی الْکَعْبَيْنِ ثُمَّ يُرْسَلُ الْمَائُ إِلَی الْأَسْفَلِ الَّذِي يَلِيهِ وَکَذَلِکَ حَتَّی تَنْقَضِيَ الْحَوَائِطُ أَوْ يَفْنَی الْمَائُ

ابومغلس، فضیل بن سلیمان، موسیٰ بن عقبہ، اسحاق بن یحییٰ بن ولید، حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول نے نالے سے کھجور کے درختوں کو سینچنے میں یہ فیصلہ فرمایا اوپر والا پہلے سینچنے پھر نیچے والا سینچنے اور اوپر تک پانی بھر لے پھر اپنے بعد والے کے لیے چھوڑ دے اور یہ سلسلہ چلتا رہے یہاں تک کہ سب باغ سیراب ہو جائیں یا پانی ختم ہو جائے۔

It was narrated from "Ubadah bin Samit that the Messenger of Allah ruled concerning the irrigation of palm trees from streams, that the higher ground should be irrigated before the lower, and that the water should be allowed to reach the ankles, then released to flow the nearest lower ground, and so on, until all the fields were watered or until the water ran out.

Permalink

See the full chapter: کھیت اور باغ میں پانی لینا اور پانی روکنے کی مقدار