TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 2636 · Explanation of Heart-Softening Matters

Sunan DarimiHadith 2636

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَنَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدِّينُ النَّصِيحَةُ قَالَ قُلْنَا لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ارشاد فرمایا دین خیرخواہی کا نام ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نے دریافت کیا کس کے لیے یا رسول اللہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا اللہ کے لیے اس کے رسول کے لیے اس کی کتاب کے لیے مسلمانوں کے پیشواؤں اور عام مسلمانوں کے لیے خیرخواہی کا نام ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: دین خیرخواہی کا نام ہے۔