TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 2487 · Explanation of Buying and Selling

Sunan DarimiHadith 2487

أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّهُ عَامَ فُتِحَتْ مَكَّةُ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ وَسَلَّطَ عَلَيْهِمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُؤْمِنِينَ أَلَا وَإِنَّهَا لَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي وَلَا تَحِلُّ لِأَحَدٍ بَعْدِي أَلَا وَإِنَّهَا سَاعَتِي هَذِهِ حَرَامٌ لَا يُخْتَلَى خَلَاهَا وَلَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا وَلَا تُلْتَقَطُ سَاقِطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدٍ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں فتح مکہ کے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کے لشکر کو مکہ میں داخل ہونے نہیں دیا اور اپنے رسول اور اہل ایمان کو اس پر غلبہ نصیب کیا خبردار یہ بات مجھ سے پہلے کسی کے لیے جائز نہیں تھی اور میرے بعد بھی کسی کے لیے جائز نہیں ہوگی کہ وہ مکہ پر حملہ کرے خبردار آج کی اس گھڑی سے یہ قابل احترام ہے اس کی گھاس کو نہیں کاٹا جائے گا اس کے درخت کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا اور اس میں گری ہوئی چیز کو نہیں اٹھایا جائے گا البتہ کوئی شخص اعلان کرنے کے لیے اٹھائے تو اسے اس کی اجازت ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: حاجیوں کی گری ہوئی چیز اٹھانے کی ممانعت۔