TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 2387 · Explanation of Biographies (Seerah)

Sunan DarimiHadith 2387

أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِي أَبُو إِدْرِيسَ حَدَّثَنِي أَبُو ثَعْلَبَةَ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضِ أَهْلِ الْكِتَابِ فَنَأْكُلُ فِي آنِيَتِهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ كُنْتَ بِأَرْضٍ كَمَا ذَكَرْتَ فَلَا تَأْكُلُوا فِي آنِيَتِهِمْ إِلَّا أَنْ لَا تَجِدُوا مِنْهَا بُدًّا فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مِنْهَا بُدًّا فَاغْسِلُوهَا ثُمَّ كُلُوا فِيهَا

حضرت ابوثعلبہ بیان کرتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ ہم اہل کتاب کے علاقے میں رہتے ہیں اور ان کے برتنوں میں کھالیتے ہیں (اسکا حکم کیا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم ایسے علاقے میں رہتے ہو جیسا تم نے بیان کیا ہے تو تم ان کے برتنوں میں نہ کھاؤ اگران کے برتنوں کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ ہو تو کھاسکتے ہو لیکن دھو کر۔

-

Permalink

See the full chapter: مشرکین کے برتنوں میں پینا