TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 1675 · Explanation of Fasting

Sunan DarimiHadith 1675

أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حَبِيبٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ مَوْلَاةً لَنَا يُقَالُ لَهَا لَيْلَى تُحَدِّثُ عَنْ جَدَّتِهَا أُمِّ عُمَارَةَ بِنْتِ كَعْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَدَعَتْ لَهُ بِطَعَامٍ فَقَالَ لَهَا كُلِي فَقَالَتْ إِنِّي صَائِمَةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الصَّائِمَ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يَفْرُغُوا وَرُبَّمَا قَالَ حَتَّى يَقْضُوا أَكْلَهُمْ

سیدہ ام عمارہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا تم بھی کھاؤ انہوں نے عرض کیا میں روزہ دار ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کسی روزہ دار کی موجودگی میں کوئی چیز کھائی جائے جب تک لوگ کھا کر فارغ نہ ہوجائیں اس وقت تک فرشتے اس روزہ دار کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں۔ (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں) جب تک وہ کھانا ختم نہیں کرلیتے ۔

-

Permalink

See the full chapter: جس روزہ دار کے پاس کوئی چیز کھائی جائے۔