TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 1591 · Explanation of Zakat

Sunan DarimiHadith 1591

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَانِي ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَأَعْطَانِي ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَأَعْطَانِي ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَقَالَ يَا حَكِيمُ إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرٌ حُلْوٌ فَمَنْ أَخَذَهُ بِسَخَاوَةِ نَفْسٍ بُورِكَ لَهُ فِيهِ وَمَنْ أَخَذَهُ بِإِشْرَافِ نَفْسٍ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ وَكَانَ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلَا يَشْبَعُ

حضرت حکیم بن حزام بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک چیز مانگی آپ نے مجھے عطا کردی میں نے پھر مانگی آپ نے پھر عطا کردی آپ سے پھر مانگی پھر آپ نے عطا کردی میں نے پھر مانگی تو آپ نے ارشاد فرمایا یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے جو شخص نفس کی سخاوت کے ہمراہ اسے وصول کرے گا اس کے لیے اس میں برکت رکھ دی گئی اور جو شخص نفس کی حرص کے ہمراہ اسے حاصل کرے گا اس کے لیے اس میں برکت نہیں رکھی گئی اور اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو کھا کر بھی سیر نہیں ہوتا۔

-

Permalink

See the full chapter: مانگنے کی ممانعت