TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 1199 · Discussion on Salah

Sunan DarimiHadith 1199

أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ بُدَيْلٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ كَيْفَ أَنْتَ إِذَا بَقِيتَ فِي قَوْمٍ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا قَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ صَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَاخْرُجْ فَإِنْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَأَنْتَ فِي الْمَسْجِدِ فَصَلِّ مَعَهُمْ

حضرت ابوذر غفاری بیان کرتے ہیں نبی اکرم نے ان سے فرمایا اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب تم ایسے لوگوں کے درمیان رہ جاؤ گے جو نماز تاخیر سے ادا کیا کریں گے۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نماز اپنے وقت پر گھر میں پڑھ کر نکل جانا پھر جب نماز قائم ہو اور تم مسجد میں موجود ہو تو ان لوگوں کے ساتھ ہی نماز پڑھ لینا۔

-

Permalink

See the full chapter: جو شخص نماز میں تاخیر کرے اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا۔