TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 1176 · Discussion on Salah

Sunan DarimiHadith 1176

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ دَخَلْنَا عَلَى مُعَاوِيَةَ فَنَادَى الْمُنَادِي فَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَه إِلَّا اللَّهُ قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَالَ يَحْيَى وَأَخْبَرَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا أَنَّهُ لَمَّا قَالَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ مُعَاوِيَةُ سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ يَقُولُ هَذَا

عیسی بن طلحہ بیان کرتے ہیں ہم حضرت معاویہ کی خدمت میں حاضر ہوئے موذن نے اذان دیتے ہوئے اللہ اکبر اللہ اکبر کہا تو حضرت معاویہ نے بھی اللہ اکبر اللہ اکبر کہا موذن نے اشھدان لاالہ الااللہ، کہا تو حضرت معاویہ بھی بولے میں بھی یہ گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ موذن نے اشھد ان محمد رسول اللہ۔ کہا تو حضرت معاویہ بولے میں بھی یہ گواہی دیتا ہوں۔ یحییٰ بیان کرتے ہیں ہمارے بعض اصحاب نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ جب موذن نے حی علی الصلوۃ کہا تو حضرت معاویہ نے لاحول و لاقوۃ الا باللہ پڑھا پھر حضرت معاویہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح (اذان کا جواب دیتے ہوئے سنا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: اذان (کے جواب میں) کیا کہا جائے