TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 958 · Hadiths Related to the Beginning of Salah

Sunan An-Nasa'iHadith 958

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ سُلَيْمٍ وَهُوَ ابْنُ أَخْضَرَ عَنْ التَّيْمِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي بَکْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلَاةَ الْعِشَائِ يَعْنِي الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ سُورَةَ إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيهَا فَلَمَّا فَرَغَ قُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَذِهِ يَعْنِي سَجْدَةً مَا کُنَّا نَسْجُدُهَا قَالَ سَجَدَ بِهَا أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا خَلْفَهُ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّی أَلْقَی أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حمید بن مسعدة، سلیم و ابن خضر، تیمی، بکربن عبداللہ مزنی، ابورافع سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کی اقتداء میں نماز عشاء ادا کی تو انہوں نے إِذَا السَّمَاءُانْشَقَّتْ تلاوت فرمائی اور اس میں انہوں نے سجدہ فرمایا۔ جس وقت فارغ ہوئے تو میں نے کہا اے ابوہریرہ! یہ سجدہ بالکل نئے قسم کا سجدہ ہے کہ جس کو کہ ہم نے کبھی نہیں کیا (اور نہ ہی سنا) ہے۔ انہوں نے فرمایا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سورت میں سجدہ فرمایا ہے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں تھا تو ہمیشہ میں سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میری ملاقات ہو۔

Translation of this Hadith is similar.

Permalink

See the full chapter: نماز فرض میں سجدہ تلاوت سے متعلق