TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 887 · Hadiths Related to the Beginning of Salah

Sunan An-Nasa'iHadith 887

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عَمِّي الْمَاجِشُونُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ کَبَّرَ ثُمَّ قَالَ وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنْ الْمُشْرِکِينَ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُکِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيکَ لَهُ وَبِذَلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنْ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ أَنْتَ الْمَلِکُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَنَا عَبْدُکَ ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ وَاهْدِنِي لِأَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ لَا يَهْدِي لِأَحْسَنِهَا إِلَّا أَنْتَ وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ لَبَّيْکَ وَسَعْدَيْکَ وَالْخَيْرُ کُلُّهُ فِي يَدَيْکَ وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْکَ أَنَا بِکَ وَإِلَيْکَ تَبَارَکْتَ وَتَعَالَيْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَيْکَ

عمرو بن علی، عبدالرحمن بن مہدی، عبدالعزیز بن ابوسلمہ، عمی الماجشون بن ابوسلمہ، عبدالرحمن اعرج، عبیداللہ بن ابورافع، علی سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت نماز شروع فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تکبیر پڑھتے پھر فرماتے ینعی میں نے چہرہ اس ذات کے سامنے کر لیا کہ جس نے آسمانوں اور زمینوں کو بنایا اس حالت میں کہ میں ایک سچے مذہب کا پیروکار ہوں اور میں جھوٹے دین سے بے زار ہوں اور میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو کہ خداوند قدوس کے ساتھ دوسروں کو بھی شریک بناتے ہیں۔ پس میری نماز اور قربانی اور موت و زندگی تمام کی تمام خداوند قدوس کے واسطے ہے جو کہ تمام ہی جہان کا پالنہار ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے مجھ کو یہی حکم ہے اور میں اس کے بعد تابعدار میں سے ہوں۔ اے خدا تو بادشاہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ہے میں تیرا بندہ ہوں میں نے اپنی جان پر ظلم کر لیا ہے اور میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں اے خدا میرے تمام گناہ معاف فرمادے اور آپ کے علاوہ کوئی بھی گناہ نہیں معاف کرتا ہے اور مجھ کو عمدہ عادت اور خصلت عطا فرما کوئی ان میں لگانے والا نہیں ہے اور مجھ سے میری عادت دور فرما دے تیرے علاوہ کوئی دور کرنے والا نہیں ہے۔ میں تیری خدمت میں حاضر ہوں اور میں تیری تابعداری میں بھلائی میں حاضر ہوں تمام کا تمام تیرا ہی اختیار ہے اور تیری طرف برائی نہیں ہے میں تیری وجہ سے ہوں اور تیری جانب جاؤں گا۔ تو صاحب برکت اور بلند ہے میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اپنے گناہ کی اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔

It was narrated from Muhammad bin Maslamah that when the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم stood to offer a voluntary prayer he would say: (Allah is Most Great. Verily, I have turned my face toward Him Who has created the heavens and the Earth Hanifa (worshipping none but Allah alone), as a Muslim, and I am not of the idolators. Verily, my Salah, my sacrifice, my living, and my dying are for Allah, the Lord of the all that exists. He has no partner. And of this I have been commanded, and I am the first of the Muslims Allah, You are the Sovereign, there is none worthy of worship but You, glory and praise be to You.)” Then he would recite. (Sahih)

Permalink

See the full chapter: دوسری دعا تکبیر تحریمہ اور قرات کے درمیان