Sunan An-Nasa'i — Hadith 642
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الْکُوفِيِّ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِکَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَی الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ وَالْمُؤَذِّنُ يُغْفَرُ لَهُ بِمَدِّ صَوْتِهِ وَيُصَدِّقُهُ مَنْ سَمِعَهُ مِنْ رَطْبٍ وَيَابِسٍ وَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ صَلَّی مَعَهُ
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، قتادہ، ابواسحاق کوفی، براء بن عازب سے روایت کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ خداوند قدوس رحمت نازل فرماتا ہے اور اس کے فرشتے دعا مانگتے ہیں صف اول والوں کے لئے اور اذان دینے والوں کی مغفرت ہوتی ہے کہ جس جگہ تک اس کی آواز بلند ہو اور سچا کہتے ہیں اس کو جو سنتا ہے اس شخص کی اذان کو تر اور خشک (یعنی دو اشیاء جو کہ تر ہیں اور وہ اشیاء جو بالکل خشک ہیں) اور ایسے شخص کو اجر اور ثواب ملتا ہے ہر ایک نمازی شخص کے برابر جو کہ اس کے ساتھ نماز پڑھے۔
It was narrated that Abu Mahdhurah said: “I used to call the Adhan for the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and in the first Adhan of Fajr I used to say: ‘(Come to prosperity, prayer is better than sleep, prayer is better than sleep, Allah is the Greatest, Allah is the Greatest, there is none worthy of worship except Allah).” (Sahih).