TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 618 · Discussion on the Times of Prayers

Sunan An-Nasa'iHadith 618

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحُبِسْنَا عَنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فَاشْتَدَّ ذَلِکَ عَلَيَّ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا فَأَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الظُّهْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْعَصْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْعِشَائَ ثُمَّ طَافَ عَلَيْنَا فَقَالَ مَا عَلَی الْأَرْضِ عِصَابَةٌ يَذْکُرُونَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ غَيْرُکُمْ

سوید بن نصر، عبد اللہ، ہشام دستوانی، ابوزبیر، نافع بن جبیربن مطعم، ابوعبیدة بن عبد اللہ، عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ ہم لوگ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ ہمراہ (غزوہ احزاب کہ جس کو غزوہ خندق بھی کہتے ہیں) تھے تو ہم لوگ روک دیئے گئے (مطلب یہ ہے کہ مشرکین نے ہم کو مہلت نہ دی) نماز ظہر اور نماز عصر اور نماز مغرب سے اور نماز عشاء سے میرے دل پر یہ بات بہت شدید گزری (یعنی نمازوں کا قضا ہونا مجھ پر بہت زیادہ شاق گزرا) لیکن میں نے دل ہی دل میں یہ بات کہی کہ ہم لوگ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہیں اور ہم لوگ راہ خدا میں نکلے ہوئے ہیں (اس وجہ سے ہم کو بھروسہ ہے کہ خداوند قدوس ہماری گرفت نہ کریں گے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم فرمایا انہوں نے تکبیر کہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز عصر پڑھی۔ پھر انہوں نے تکبیر کہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز مغرب پڑھی پھر انہوں نے تکبیر کہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز عشاء پڑھی۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کی جانب توجہ فرمائی اور فرمایا (اس وقت) روئے زمین پر تم لوگوں کے علاوہ کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جو یاد الہی میں مشغول ہو۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “We stopped to camp at the end of the night with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, and we did not wake up until the sun had risen. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Let each man take hold of his camel’s head (and leave), for the Shaitan was here in this place with us.’ We did that, then he called for water and performed Wudu’, then he prayed two Rak’ahs, then the Iqarnah was said and he prayed Al-Ghadah (Fajr).” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: قضاء نماز کو کس طریقہ سے پڑھا جائے؟