Sunan An-Nasa'i — Hadith 5504
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَنْبَأَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ السَّدُوسِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّا نَرْکَبُ أَسْفَارًا فَتُبْرَزُ لَنَا الْأَشْرِبَةُ فِي الْأَسْوَاقِ لَا نَدْرِي أَوْعِيَتَهَا فَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ فَذَهَبَ يُعِيدُ فَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ فَذَهَبَ يُعِيدُ فَقَالَ هُوَ مَا أَقُولُ لَکَ
سوید، عبد اللہ، الاسود بن شیبان سدوسی سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عطاء سے عرض کیا ہم لوگ سفر پر روانہ ہوتے ہیں اور ہم لوگ بازاروں میں شراب فروخت ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن ہم لوگوں کو اس کا علم نہیں کہ وہ شراب کن برتنوں میں تیار ہوئی تھی؟ حضرت عطاء نے فرمایا جو شراب نشہ لائے وہ حرام ہے پھر وہ آدمی کچھ فاصلہ پر گیا حضرت عطاء نے فرمایا میں جس طرح کہتا ہوں وہ اسی طرح ہے اور نشہ پیدا کرنے والی ہر شے حرام ہے۔
It was narrated that A bin Hazn said: “Umar bin ‘Abdul Aziz wrote to ‘Adiy bin Artah (saying): ‘Every intoxicant is unlawful.” (Hasan)