Sunan An-Nasa'i — Hadith 5031
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ ظَبْيَانَ عَنْ حُکَيْمِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ رَدْعٌ مِنْ خَلُوقٍ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَانْهَکْهُ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ اذْهَبْ فَانْهَکْهُ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ اذْهَبْ فَانْهَکْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ
محمد بن منصور، سفیان، عمران بن ظبیان، حکیم بن سعد، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خوشبو خوب لگائے ہوئے آیا (یعنی وہ شخص خلوق لتھیڑ کر آیا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جا اور اس کو دھو ڈالو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جا اور اس کو دھو ڈالو پھر وہ شخص حاضر ہوا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جا اور اس کو دھو ڈالو۔ پھر نہ لگانا۔
A similar report was narrated from Ibn ‘Amr, from a man, from Ya’la.