Sunan An-Nasa'i — Hadith 4966
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ أَخُو قَبِيصَةَ وَمُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعْرٌ فَقَالَ ذُبَابٌ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَعْنِينِي فَأَخَذْتُ مِنْ شَعْرِي ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ لِي لَمْ أَعْنِکَ وَهَذَا أَحْسَنُ
محمود بن غیلان، سفیان، اخوقبیصة و معاویہ بن ہشام، سفیان، عاصم بن کلیب وہ اپنے والد سے، وائل بن حجر سے روایت ہے کہ میں خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور میرے سر پر بال تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (یہ تو) نحوست ہے۔ اس جملہ سے میں یہ سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ کو کہہ رہے ہیں۔ چنانچہ میں نے بال بالکل ختم کروا دیئے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تم کو یہ نہیں کہا تھا اور یہ (کام) اچھا ہے (یعنی سر کے بال کتروانا)۔
It was narrated that ‘Abdullah bin Mughaffal said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade combing one’s hair, except every other day.” (Da’if)