Sunan An-Nasa'i — Hadith 487
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَی دَابَّتِهِ وَهُوَ مُقْبِلٌ مِنْ مَکَّةَ إِلَی الْمَدِينَةِ وَفِيهِ أُنْزِلَتْ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ
عمرو بن علی و محمد بن مثنی، یحیی، عبدالملک، سعید بن جبیر، عبداللہ ابن عمر سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تشریف لا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے جانور پر نماز ادا فرماتے اور آیت کریمہ (فَاَيْنَ مَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللّٰهِ ۔ آخر تک) 2۔ البقرۃ : 115) اس سلسلے میں نازل ہوئی۔ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ تم لوگ جس طرف رخ کرو تو اسی جانب اللہ کا رخ ہے۔
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to pray while on his animal when he was coming back from Makkah to Madinah. Concerning this, the verse was revealed: So wherever you turn (yourselves or your faces) there is the Face of Allah.” (Sahih)