TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 4265 · Explanation of Hunting and Sacrificial Animals

Sunan An-Nasa'iHadith 4265

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ صَبَّحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ فَخَرَجُوا إِلَيْنَا وَمَعَهُمْ الْمَسَاحِي فَلَمَّا رَأَوْنَا قَالُوا مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ وَرَجَعُوا إِلَی الْحِصْنِ يَسْعَوْنَ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ فَأَصَبْنَا فِيهَا حُمُرًا فَطَبَخْنَاهَا فَنَادَی مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولَهُ يَنْهَاکُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ

محمد بن عبداللہ بن یزید، سفیان، ایوب، محمد، انس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ خیبر کے روز صبح ہی صبح پہنچے اور خیبر کے لوگ (یعنی یہودی لوگ) اپنی کھیتی کرنے کے لیے اسلحہ لے کر باہر نکلے۔ انہوں نے جس وقت ہم لوگوں کو دیکھا تو کہنے لگ گئے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور لشکر اور تمام دوڑے ہوئے قلعے میں چلے گئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا خداوند قدوس بڑا ہے خداوند قدوس بڑا ہے خیبر خراب اور برباد ہوگا اور ہم لوگ جس وقت کسی قوم کے نزدیک اتریں تو وہ صبح بہت بری ہوتی ہے ان لوگوں کے واسطے جو کہ ڈرائے گئے ہیں یعنی وہ مارے جاتے ہیں خراب ہوتے ہیں (یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ تھا پھر اسی طریقہ سے ہوا اور خیبر کا قلعہ آخر کار فتح ہوگیا اور خیبر کے کچھ یہود تو قتل اور ہلاک کر دیئے گئے اور کچھ یہود وہاں سے فرار ہو گئے) حضرت انس نے فرمایا کہ ہم لوگوں نے وہاں پر گدھے پکڑے اور ان کو پکایا کہ اس دوران رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم لوگوں کو گدھوں کے گوشت سے منع کرتا ہے وہ ایک ناپاکی ہے۔

It was narrated from Abu Tha’Iahah Al-Khushani that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade eating an predator with fangs. and the flesh of domesticated donkeys. (Sahih)

Permalink

See the full chapter: بستی کے گدھوں کے گوشت کھانے سے متعلق حدیث