TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 4131 · Hadiths Regarding Allegiance (Bay'ah)

Sunan An-Nasa'iHadith 4131

أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا بَعَثَ اللَّهُ مِنْ نَبِيٍّ وَلَا اسْتَخْلَفَ مِنْ خَلِيفَةٍ إِلَّا کَانَتْ لَهُ بِطَانَتَانِ بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْخَيْرِ وَبِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالشَّرِّ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ وَالْمَعْصُومُ مَنْ عَصَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

یونس بن عبدالاعلی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، ابوسعید سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا خداوند قدوس نے نہ تو کسی نبی کو بھیجا اور نہ ہی کسی خلیفہ کو (یعنی امیر یا حکمران کو) لیکن اس میں دو طاقتیں رکھ دیں ایک تو وہ جو کہ نیکی اور بھلائی کے کام کا حکم کرتی ہیں اور دوسری جو کہ برائی کی جانب بلاتی ہیں لیکن اللہ عزوجل کی اس طاقت کو مغلوب کر دیتا ہے اور وہ نیک طاقت کی پابند اور ماتحت رہتی ہے جس طریقہ سے کہ دوسری حدیث شریف میں ہے کہ ہر ایک انسان کے واسطے ایک شیطان ہے۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واسطے بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جی ہاں۔ لیکن خداوند قدوس نے اس کو میرے تابع اور ماتحت فرما دیا ہے۔

It was narrated that Al— Qasini bin Muhamniad said: I heard my paternal aunt (incomplete)

Permalink

See the full chapter: امام کی طاقت کا بیان