TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 4092 · Hadiths Regarding Allegiance (Bay'ah)

Sunan An-Nasa'iHadith 4092

أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ حَدَّثَهُ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا تُبَايِعُونِي عَلَی مَا بَايَعَ عَلَيْهِ النِّسَائُ أَنْ لَا تُشْرِکُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَکُمْ وَلَا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيکُمْ وَأَرْجُلِکُمْ وَلَا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ قُلْنَا بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ فَبَايَعْنَاهُ عَلَی ذَلِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَنْ أَصَابَ بَعْدَ ذَلِکَ شَيْئًا فَنَالَتْهُ عُقُوبَةٌ فَهُوَ کَفَّارَةٌ وَمَنْ لَمْ تَنَلْهُ عُقُوبَةٌ فَأَمْرُهُ إِلَی اللَّهِ إِنْ شَائَ غَفَرَ لَهُ وَإِنْ شَائَ عَاقَبَهُ

احمد بن سعید، یعقوب، وہ اپنے والد سے، صالح بن کیسان، حارث بن فضیل، ابن شہاب، عبادة بن صامت سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگ مجھ سے ان باتوں پر بیعت نہیں کرتے کہ جن باتوں پر خواتین نے بیعت کی ہے یعنی تم خداوند قدوس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو گے اور چوری اور زنا کا ارتکاب نہ کرو اور اپنی اولاد کو تم قتل نہ کرو اور تم بہتان نہ اٹھاؤ۔ اپنے ہاتھ اور پاؤں کے درمیان سے اور تم شریعت کے کام میں میری نافرمانی نہ کرو اس پر لوگوں نے عرض کیا کس وجہ سے نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر ہم لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی ان امور پر کہ ہمارے میں سے جو شخص کسی بات کا اب ارتکاب کرے پھر دنیا میں وہ اس کی سزا پائے تو اس کا کفارہ ہوگیا اور جو شخص یہ نہ پائے تو اس کو چاہے خداوند قدوس مغفرت فرما دے یا اس کو دل چاہے عذاب میں مبتلا فرما دے۔

It was narrated from Abu Saeed that a Bedouin asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about emigration (Hijrah). He said: “Woe to you, emigration is very important. Do you have any camels?” He said: “Yes. He said: “Do you pay Sadaqah on them?” He said: “Yes.” He said: “Do righteous deeds no matter how far away you are from the Muslims, for Allah, the Mighty and Sublime, will never cause any of your deeds to be lost.”

Permalink

See the full chapter: جہاد پر بیعت کر نے سے متعلق