TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3916 · Hadiths Related to Battles

Sunan An-Nasa'iHadith 3916

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَائَ رَجُلٌ فَسَارَّهُ فَقَالَ اقْتُلُوهُ ثُمَّ قَالَ أَيَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ نَعَمْ وَلَکِنَّمَا يَقُولُهَا تَعَوُّذًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقْتُلُوهُ فَإِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَائَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَی اللَّهِ

محمد بن عبداللہ بن مبارک، اسود بن عامر، اسرائیل، سماک، نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے کہ اس دوران ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے خاموشی سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ خداوند قدوس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اس شخص نے کہا جی ہاں لیکن وہ یہ بات اپنی شناخت کرنے کے واسطے کہتا ہے (ور نہ اس کو دل میں بالکل یقین نہیں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اس کو قتل نہ کرو اس لیے کہ مجھ کو لوگوں سے جہاد کرنے کا حکم ہوا ہے یہاں تک کہ وہ لَا اِلَہَ اِلَّا اللہ کہہ لیں پھر جس وقت وہ لَا اِلَہَ اِلَّا اللہ کہہ لیں تو انہوں نے اپنے مالوں اور جانوں کو بچا لیا لیکن کسی حق کی وجہ سے اور ان کا حساب خداوند قدوس کے ذمہ ہے۔

It was narrated that An Numan bin Salim said: “I heard Aws say: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came to us when we were in a tent.” And he quoted the same Hadith. (Sahih)

Permalink

See the full chapter: خون کی حرمت