Sunan An-Nasa'i — Hadith 3832
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ابْنُ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ طَارِقٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ لَا يُصْلِحُ الزَّرْعَ غَيْرُ ثَلَاثٍ أَرْضٍ يَمْلِکُ رَقَبَتَهَا أَوْ مِنْحَةٍ أَوْ أَرْضٍ بَيْضَائَ يَسْتَأْجِرُهَا بِذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ وَرَوَی الزُّهْرِيُّ الْکَلَامَ الْأَوَّلَ عَنْ سَعِيدٍ فَأَرْسَلَهُ
محمد بن علی بن میمون، محمد، حضرت سفیان ثوری، حضرت طارق سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت طارق فرماتے تھے کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سنا۔ وہ فرماتے تھے کہ تین آدمیوں کے علاوہ کسی دوسرے کے واسطے کھیتی کرنا مناسب نہیں ہے۔ (1) مالک کو (2) اس شخص کو جس کو زمین میں کھیتی کر نے کے واسطے بطور احسان وہ زمین بغیر کسی قیمت کے دی گئی ہو۔ تیسرے اس شخص کو کہ جس نے کوئی میدان کرایہ پر لیا ہو سونے چاندی کے عوض (یا رقم کے عوض) حضرت زہری نے پہلے کلام کو حضرت سعید بن مسیب سے روایت کیا اور حضرت حارث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے سنا اور انہوں نے مالک سے اور حضرت مالک نے ابن شہاب سے اور حضرت ابن شہاب نے حضرت سعید سے اور حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیع محاقلہ سے منع فرمایا اور اس کو روایت کیا محمد بن عبدالرحمن بن لبیبہ نے سعید بن مسیب سے۔ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا حضرت سعد بن ابی وقاص سے۔
It was narrated from Saeed bin ALMusavyab that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade Al-Mu and Ai-Muzabanah. (Sahih) And Muhammd bin ‘Abdur Rabrnan bin Labibah reported it from Saeed bin Al-Musayyab; so he said: “From Saad bin Abi Waqqas.”…