Sunan An-Nasa'i — Hadith 3643
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ الْأَزْرَقُ قَالَ حَدَّثَنَا بِهِ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يُعْطِيَ الْعَطِيَّةَ فَيَرْجِعَ فِيهَا إِلَّا الْوَالِدَ فِيمَا يُعْطِي وَلَدَهُ وَمَثَلُ الَّذِي يُعْطِي الْعَطِيَّةَ فَيَرْجِعُ فِيهَا کَالْکَلْبِ يَأْکُلُ حَتَّی إِذَا شَبِعَ قَائَ ثُمَّ عَادَ فَرَجَعَ فِي قَيْئِهِ
عبدالرحمن بن محمد بن سلام، اسحاق ازرق، حسین، عمر بن شعیب، طاؤس، حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کے واسطے ہبہ کرنے کے بعد اس کو واپس لینا حلال نہیں فرمایا لیکن والد اپنے لڑکے کو کوئی شئی دے کر واپس لے لے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ جائز ہے اس کو اس کے واسطے اور اس شخص کی مثال جو کہ ہبہ کرنے کے بعد اس کو واپس لیتا ہے اس کتے کی طرح ہے جو کہ قے کر کے اس کو کھا لیتا ہے جس وقت اس کا پیٹ بھر جاتا ہے تو وہ قے کر دیتا ہے اس کھائے ہوئے کی اور پھر کھا لیتا ہے اس قے کو۔
It was narrated from ‘Amr bin Shuaib, from TaWudufrom Ibn ‘Umar and Ibn ‘Abbas, that they said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘It is not permissible for anyone to give a gift then take it back, except a father with regard to what he gives to his son. The likeness of the one who gives a gift then takes it back, is that of the dog which eats then when it is full it vomits, then it goes back to its vomit.” (Sahih)