Sunan An-Nasa'i — Hadith 3525
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي جَهْضَمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَالَ لَا قَالَ فَلَعَلَّهُ کَانَ يَقْرَأُ فِي نَفْسِهِ قَالَ خَمْشًا هَذِهِ شَرٌّ مِنْ الْأُولَی إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدٌ أَمَرَهُ اللَّهُ تَعَالَی بِأَمْرِهِ فَبَلَّغَهُ وَاللَّهِ مَا اخْتَصَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْئٍ دُونَ النَّاسِ إِلَّا بِثَلَاثَةٍ أَمَرَنَا أَنْ نُسْبِغَ الْوُضُوئَ وَأَنْ لَا نَأْکُلَ الصَّدَقَةَ وَلَا نُنْزِيَ الْحُمُرَ عَلَی الْخَيْلِ
حمید بن مسعدہ، حماد، ابوجہضم، عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ان سے سوال کیا کیا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر اور نماز عصر میں قرات فرمایا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ اس شخص نے عرض کیا ہو سکتا ہے کہ وہ دل دل میں پڑھتے ہوں۔ انہوں نے فرمایا تمہارا جسم اور چہرہ چھل جائے یہ تو تم نے پہلے سے بری (اور غلط) بات کہہ دی ہے۔ اس لیے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک بندے (اور ایک انسان تھے) خداوند قدوس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جس بات کا حکم فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو پہنچا دیا اور خدا کی قسم حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم اہل بیعت کے واسطے تین چیز کے علاوہ کوئی خاص بات نہیں فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم فرمایا کہ تم اچھی طرح سے وضو کرو اور تم صدقہ خیرات کی شئی نہ کھایا کرو اور گدھوں کو گھوڑوں پر نہ چھوڑا کرو۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever keeps a horse for the cause of Allah out of faith in Allah and believing the promise of Allah, its feed, water, urine and dung will all count as Hasanat in the balance of his deeds.” (Sahih)