TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 315 · Explanation of Purification

Sunan An-Nasa'iHadith 315

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ عَنْ ذَرٍّ عَنْ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنْ التَّيَمُّمِ فَلَمْ يَدْرِ مَا يَقُولُ فَقَالَ عَمَّارٌ أَتَذْکُرُ حَيْثُ کُنَّا فِي سَرِيَّةٍ فَأَجْنَبْتُ فَتَمَعَّکْتُ فِي التُّرَابِ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّمَا يَکْفِيکَ هَکَذَا وَضَرَبَ شُعْبَةُ بِيَدَيْهِ عَلَی رُکْبَتَيْهِ وَنَفَخَ فِي يَدَيْهِ وَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ وَکَفَّيْهِ مَرَّةً وَاحِدَةً

عمرو بن یزید، بہز، شعبہ، حکم، ذر، ابن عبدالرحمن بن ابزی سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت عمر سے تیمم کا مسئلہ دریافت کیا وہ اس مسئلہ کا جواب نہ بتلا سکے حضرت عمار نے فرمایا تم کو یہ یاد ہے کہ جس وقت ہم اور تم دونوں ایک لشکر میں تھے اور مجھے غسل کرنے کی ضرورت پیش آئی میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوگیا تھا پھر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم کو اس طریقہ سے کرنا کافی تھا اور (تیمم کرنے کے لئے حضرت شعبہ نے دونوں گھٹنوں پر دونوں ہاتھ مارے پھر ان پر پھونک ماری اور چہرہ اور دونوں پہنچوں پر ایک مرتبہ مسح فرمایا۔

It was narrated from Ibn ‘Abdur-Rahman bin Abza, from his father, that a man asked ‘Umar bin Al-Khattab about Tayammum and he did not know what to say. ‘Ammar said: “Do you remember when we were on a campaign, and I became Junub and rolled in the dust, then I came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, and he said: ‘This would have been sufficient.” (One of the narrators) Shu’bah struck his hands on his knees and blew into his hands, then he wiped his face and palms with them once. (Sahih)

Permalink

See the full chapter: تیمم کا ایک دوسرا طریقہ