Sunan An-Nasa'i — Hadith 3093
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ قَالَ لِکَعْبِ بْنِ مُرَّةَ يَا کَعْبُ حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحْذَرْ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ کَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ لَهُ حَدِّثْنَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحْذَرْ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ ارْمُوا مَنْ بَلَغَ الْعَدُوَّ بِسَهْمٍ رَفَعَهُ اللَّهُ بِهِ دَرَجَةً قَالَ ابْنُ النَّحَّامِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الدَّرَجَةُ قَالَ أَمَا إِنَّهَا لَيْسَتْ بِعَتَبَةِ أُمِّکَ وَلَکِنْ مَا بَيْنَ الدَّرَجَتَيْنِ مِائَةُ عَامٍ
محمد بن علاء، ابومعاویہ، اعمش، عمرو بن مرہ، سالم بن ابوجعد، شرجیل بن سمط، حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے حضرت شرجیل بن سمط نے بیان کیا کہ اے کعب! ہم کو تم حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کرو اور تم اس کے بیان کرنے میں کسی قسم کی کمی بیشی سے ڈرو۔ حضرت کعب نے کہا کہ میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص اسلام کی حالت میں راہ خداوندی میں جہاد کر کے بوڑھا ہوا تو اس کا بڑھاپا قیامت کے دن اس کے واسطے نور ہوگا۔ حضرت شرجیل نے بیان کیا کہ ہم کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان فرمائیں اور خوف الہی پیش نظر رکھنا۔ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ تم تیر مارو۔ جس شخص کا تیر دشمن تک پہنچ جائے گا تو اس شخص کے واسطے خداوندتعالی ایک درجہ اونچا فرما دے گا یہ بات سن کر ابن سخام نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ درجہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ درجہ تمہاری والدہ کی چوکھٹ نہیں ہے (یعنی اس قدر تھوڑا اونچا) بلکہ دو درجات کے درمیان میں اس قدر فاصلہ ہے کہ جس قدر فاصلہ انسان ایک سو سال میں طے کرتا ہے۔
It was narrated that Shurahbil bin As-Simit said: “I said: ‘‘Amr bin ‘Abasah! Tell us a Hadith that you heard from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم without forgetting or omitting anything.’ He said: ‘I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: Whoever shoots and arrow in the cause of Allah, and it reaches the enemy, whether it misses or hits, it will be as if he freed slave. Whoever frees a believing slave, that will be a ransom for him, limb by limb, from the Fire of Hell. Whoever develops a gray hair in the cause of Allah, it will be light for him on the Day of Resurrection.” (Sahih)